Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کی صورت میں آئی ایم ایف کا قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی صورت میں پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا، تاہم قسط کا اجراء اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحہ میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button