Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے دیوالیہ کا خطرہ ختم ہوگیا : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہو کر نکلا ہے، آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے ،لیکن پاکستان کی منزل معاشی خود انحصاری ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پروگرام کی بحالی کیلئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، دعا ہے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو، آئندہ پاکستان کو کبھی اس کی ضرورت نہ رہے۔

پر امید ہوں ہم مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی طرح ایک بار پھر آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button