Breaking NewsNationalتازہ ترین
آئی ایم ایف سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر آنے کی امیدیں پوری ہونے لگیں

پاکستان آئی ایم ایف سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، آئی ایم ایف نے ایل او آئی(لیٹر آف انٹینٹ) پر دستخط کرکے پاکستان بھجوادیا۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، آئی ایم ایف پاکستان کے لیٹر آف انٹینٹ پر راضی ہوگیا۔
آئی ایم ایف ایل اوآئی کے نکات پر متفق ہوگیا، اور ایل اوآئی پر دستخط کرکے پاکستان بھجوادیا، پاکستان آج دستخط کرکے ایل او آئی واپس آئی ایم ایف کو بھجوائے گا۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ایل اوآئی گزشتہ ماہ تیار ہوا تھا ، پاکستان ایل اوآئی کے تمام نکات پر آئی ایم ایف کوایکشن پلان پر مطمئن کر چکا ہے۔
یاد رہے 2 اگست کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام اہداف پورے کرنے تصدیق کی تھی۔