Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’آئی ایم ایف سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتے میں ہو گی‘

معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتےمیں ہوگی۔
پیکج کی رقم کی ادائیگی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی ہرشرط پوری کرنےکی جانب گامزن ہے، چند شرائط پیکج کی منظوری سے پہلے ہی پوری کرنا شروع کر دی۔

حکام کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پوری کیے بغیر مسائل سےنہیں نکل سکتا، سیاسی بحران اب آئی ایم ایف کیلئے کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوزیادہ اعتراض بجٹ خسارے اور سبسڈی پر ہے ، اب 6 فیصد معاشی گروتھ سے کام نہیں چلے گا، پاکستان 3 سے 4 فیصدکی معاشی گروتھ کو پیچھے چھوڑ آیا، 2022پاکستان کیلئے کورونا سے بھی مشکل سال ہے ۔

رواں سال ڈالر اور مہنگائی دونوں اوپر چلے گئے آئی ایم ایف کوپی ٹی آئی حکومت کی جانب سےوعدہ خلافی پر مایوسی ہوئی۔

حکام نے کہا کہ ملک کےدیوالیہ ہونےکا خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے سب سےبڑامسئلہ توانائی کے درآمدی بل کا ہے، حکومت اس بل میں کمی لائےگی تاکہ ڈالر کے ذخیرے میں کمی نہ آئے، قرضہ اور اس کی واپسی بہتر ہونےکی صورتحال جلد پیدا ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button