Breaking NewsNationalتازہ ترین

امپورٹڈ حکومت نامنظور بددستور ٹاپ ٹرینڈ ؟

امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ چوتھے روز بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، ساٹھ لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے روز سے چلائے جانے والے ٹرینڈ ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ چار روز گزرنے کے بعد بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، اور لاکھوں افراد اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکے ہیں۔

امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کی مدد سے اب تک 64 لاکھ سے زائد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں، اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ قرار دیا جارہاہے۔

چار روز گزرنے کے بعد بھی اس ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے ،جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی طرف سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے حساس اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر 4 ہزار ٹرینڈ سیٹر اور یوزر اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں