Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کردیا ،آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا اعلان کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر کے لئے امیدوارنامزد کرنے کی تصدیق کردی۔
فوادچوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کیاہے، قیوم نیازی متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں، قیوم نیازی کوطویل مشاورت،تجاویز کے جائزے کے بعد نامزد کیا گیا، ان کا دل کارکنوں کےساتھ دھڑکتا ہے۔
تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی کے کاغذات جمع کرادیئے، جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی جانب شاہ غلام قادر نے کاغذات جمع کرائے گئے، آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی آج دوپہر2 بجے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔
قیوم نیازی ن لیگ کے چوہدری یاسین کو شکست دےکرممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button