Breaking NewsNationalتازہ ترین

میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، مجھ اکیلے کوبھی استعفیٰ دینا پڑا تو میں استعفیٰ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب عمران خا ن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی ، جس میں آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے ہدایات دیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کو عمران خان نے پارٹی استعفوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں