Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملی نغموں کا صوبائی مقابلہ، گلوکار عمران مغل کی دوسری پوزیشن

ملی نغموں کے صوبائی مقابلوں میں گلوکار عمران مغل نے ریڈیو پاکستان ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ان مقابلوں میں ریڈیو پاکستان فیصل آباد نے پہلی اور ریڈیو پاکستان سرگودھا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ریڈیو پاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر جعفر بلوچ اور سابق اسٹیشن ڈائریکٹر آصف خان کھتیران نے ریڈیو پاکستان ملتان میں منعقدہ تقریب میں عمران مغل کو مبارکباد دی ، اور قومی مقابلہ جیتنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس ملی نغمے کے پروڈیوسر مرزا اطہر لطیف تھے، جبکہ یہ ملی نغمہ ملتان کے ممتاز شاعر ممتاز اطہر نے تحریر کیا۔