Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عائشہ خورشید پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہوگئیں

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ایم ایس کی سکالر عائشہ خورشید کے تحقیقی مقالہ کا ڈیفینس تھیسس منعقد ہوا۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنس کی پی ایچ ڈی سکالر عائشہ خورشید نے پاکستان کی کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے معاوضے کے تعین اور اجرت پر تحقیقی مقالہ زیر نگرانی ڈاکٹر ندیم احمد شیخ ایسوسی ایٹ پروفیسر آئی ایم ایس مکمل کیا، اور کامیابی سے اپنی پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع کیا۔

مقالہ کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر حسن مبین عالم ہیلے کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی نے محقق ڈاکٹر عائشہ خورشید اور سپروائزر ڈاکٹر ندیم احمد شیخ کو اعلی تحقیقی کام کرنے پر مبارک با د دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر محمد حسن بچہ ، ڈاکٹر روحما خان اور ڈاکٹر نوشین ثروت ، ڈاکٹر محمد رضوان ، ڈاکٹر جویریہ عباس ، اور ڈاکٹر محمد زبیر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button