Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا لائبریرین قبضہ گروپ نکلا مقدمہ درج، وائس چانسلر کو بھی کارروائی کےلئے درخواست

زکریا یونیورسٹی کےانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی لائبریری میں تعینات مظفر احمد کو کمرشل اراضی پر مسلح ہوکرقبضہ کرنے کے الزام میں کارروائی کا سامنا ہے ۔

عمران احمد نامی شخص نے پولیس اور وائس چانسلر کودرخواست دی کہ ان کی گڑھ مہاراجہ میں کمرشل اراضی ہے، جس پر مظفر احمد، نے مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کیا اور ہماری کمرشل اراضی پرقبضہ کرلیا، اس پر تعمیراتی میٹریل بھی پڑا تھا وہ بھی قبضے میں لےلیا، تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ واگزار کرایا اور مظفر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

وی سی کو دی گئی درخواست میں عمران نے الزام لگایا کہ مظفر احمد نے ہماری ملکیتی اراضی پر کئی بار قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ہمارا سامان چوری کرلیا، ہمیں ناجائز تنگ کرتا ہے یہ زیادہ تروقت گڑھ مہاراجہ میں گزارتا ہے ، لیکن ائی ایم ایس کے عملے کی ملی بھگت سے اس کی حاضری ظاہر کی جارہی ہے ۔

اب اس کے خلاف قبضہ گروپ کا مقدمہ درج ہوگیا ، اس کے خلاف مس کنڈکٹ ، قوانین کی خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button