Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئی ایم ایس کے اساتذہ کا چیمبر آف کامرس ملتان کا دورہ

زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر اور فیکلٹی ممبران نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کا دورہ کیا ۔

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر محمد رضوان ، ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر جویریہ عباس ، پروفیسر لیاقت علی قریشی ، ڈاکٹر محمد زبیر و دیگر فیکلٹی ممبران چیمبر آف کامرس کی دعوت پر گے تھے، جہاں انہوں نے صنعت کاروں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی، اور شعبہ کی کارکردگی کے حوالے سے صنعت کاروں کو آگاہی فراہم کی ۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایس اور فکیلیٹی ممبران کی ملاقات میں طے پایا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان شعبہ آئی ایم ایس کے مزید لاییزون ڈو یلیپ کرے گا ، اور آئی ایم ایس کے طلبہ کی انڈسٹری میں انٹرن شپ کے بھرپور تعاون کرے گا ۔

علاوہ ازیں چیمبر آف کامرس سے سینئر صنعت کار شعبہ آئی ایم ایس کا دورہ کریں گے، اور طلبہ کو لیکچر کی صورت میں اپنے عملی تجربے سے آگاہی فراہم کریں گے، جبکہ شعبہ چیمبر کے ساتھ مل کر ٹریننگ پروگرام شروع کرے گا اور ریسرچ ورک و کیس سٹڈیز کو بھی پروموٹ کیا جائے گا ۔

ملاقات میں چیمبر آف کامرس کے سینیئر ممبران شیخ محمد ندیم ، شیخ محمد عاصم ، خواجہ محمد عثمان و دیگر ممبران شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button