Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے نئے بلاک کا افتتاح

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے نئے بلاک کا افتتاح کیا گیا۔

نیو بلاک کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا, جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر نوازشریف ایگری یونیورسٹی ڈاکٹر محمد آصف نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی , اور اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان،رجسٹرار صہیب راشد خان،ٹریثرر صفرر عباس،ڈاکٹر حکومت علی،ڈاکٹر عبدالرحیم،ڈاکٹر جاوید احمد،ڈاکٹر زاہد محمود، ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر شیخ،ڈاکٹر محمد ریاض،ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی،ڈاکٹر عمر چوہدری،ڈاکٹر مقرب اکبر،ڈاکٹر راشدہ عتیق،ڈاکٹر قدوس صہیب،ڈاکٹر ڈاکٹر راو قیوم،ڈاکٹر دین محمد،ڈاکٹر انیلہ حمید،ڈاکٹر طارق اسماعیل،ڈاکٹر محمد عزیر ، صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت انجینیئرنگ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر اور ڈاکٹر راو آصف نے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر کی خدمات کو سراہا، جبکہ ملتان کے ممتاز صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم نے کہا کہ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے طلباء ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کو نہ صرف انڈسٹری میں ٹریننگ دیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سکالر شپ بھی دیں گے۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، اور شعبہ کے نئے بلاک وبلڈنگ کا وزٹ بھی کرایا ۔

تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر خرم نے سر انجام دئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button