Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان اور ایچ بی ایل میں آن لائن فیس جمع کرانے کا معاہدہ طے

تعلیمی بورڈ ملتان اور ایچ بی ایل میں موبائل ایپ کے ذریعے فیس جمع کرانے کامعاہدہ طے پاگیا۔

اس سلسلے میں چیئرمین تعلیمی بورڈ،ملتان حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت مورخہ کمیٹی روم میں طلباء و طالبات کو بورڈ کی ہمہ قسم فیس بذریعہ موبائل ایپ جمع کروانے کی سہولت کی فراہمی کیلئے حبیب بینک حکام کے ساتھ معاہدہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

سیکرٹری بورڈ، پروفیسر غلام محمد بخاری، کنٹرولر امتحانات،حافظ محمد اسماعیل تگہ،سسٹم اینالسٹ، قاضی مُجیب الرحمٰن،ڈپٹی سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر حافظ فدا حسین ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن،ملک عبدالرئوف کھوکھر، اور حبیب بینک حکام سینئر ریجنل چیف،جناب رضوان افتخارمنہاس، ریجنل بزنس منیجر،خواجہ نعمان الحق،ایریا منیجر ،سید عاصم بخاری، برانچ منیجر ،اسد شفقت ،ریجنل منیجر کارپوریٹ سیلز،خواجہ محمد اویس جاوید،ریجنل بزنس ہیڈ نے عنوان بالا معاہدہ پر دستخط کیے۔

اس موقع پر سیکرٹری بور پروفیسر غلام محمد بخاری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے تحت طلباء و طالبات کو بورڈ فیس کی ادائیگی کی سہولت فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے تاکہ طلباء و طالبات ہمہ قسم بورڈ کی فیسیں گھر بیٹھے بغیر قطار/ انتظار/سفر کی صعوبتوں /مالی اخراجات/ وقت کے ضیائع جمع کروا سکیں، ایپ کے استعمال سے طلباء و طالبات کو بینک جانے کی ضرورت نہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری فنانس،ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے کہا کہ چیئرمین بورڈ، حافظ محمد قاسم اور سیکرٹری بورڈ ،پروفیسر غلام محمد بخاری نے چارج سنھبالتے ہی ہدایات جاری کیں کہ طلباء و طالبات کو گھر کی دہلیز پر زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،آج کی تقریب معاہدہ چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کے ویثرن کی تکمیل ہے۔
سسٹم اینالسٹ ،قاضی مُجیب الرحمن نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت ملتان بورڈ کے تقریباً سات لاکھ طلباء و طالبات اپنی ہمہ قسم بورڈ فیس بذریعہ موبائل ایپ سے اپنے گھر کے قریب ترین کنکٹ پر جمع کروانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں