Breaking NewsEducationتازہ ترین

سی پی ایم ہائی سکول ملتان میں یوم جشن آزادی جو ش و خروش سے منایا گیا

گورنمنٹ سی پی ایم ہائی سکول ملتان میں یوم جشن آزادی جو ش و خروش سے منایا گیا۔

بچوں نے یوم آزادی پر تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے ، اساتذہ ، اور مہمان خصوصی پرنسپل چوہدری بشیر احمد نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آج جشن آزادی ہم منا رہے ہیں یہ ہمارا پاکستان اس دن آزاد ہوا تھا، اور آج ہم آزادی سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

یہ ملک بڑی محنت کوشش اور قربانیوں سے ملا ہے ، اب اس ملک کو ان بچوں نے سنبھال کے رکھنا ہے اور اب اس ملک کی باگ دوڑ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

سکول ہذا کی ڈپٹی ہیڈ ماسٹر رانا دلشاد علی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی مملکت ہے اور 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیاش جیسا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان اس وقت معرض وجود میں آگیا تھا جب برصغیر میں پہلا ہندو مسلمان ہوا تھا۔

یہ وطن ہمیں ایسے ہی نہیں مل گیا اس وطن کے لئے ہمارے آباء و اجداد نے برصغیر کے مسلمانوں نے قربانیاں دی ہیں، اس وطن کے لیے بہت خون بہایا گیا ہے ۔

ماؤں نے اپنے بیٹے شہید کروائے، بہنوں نے اپنے بھائی شہید کروائے ، تب جاکر ہمیں یہ وطن ملا ہے ۔

سرسید احمد خان کے دو قومی نظریے قومی نظریہ اور علامہ اقبال کے تصور پاکستان پاکستان کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے قائداعظم محمد علی جناح میدان میں آئے، اور برصغیر کے مسلمانوں کا بس ایک ہی نعرہ تھا بن کے رہے گا پاکستان لے کے رہیں گے پاکستان پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اللہ اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستان آزاد اسلامی مملکت کی حیثیت سے 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا اور دنیا کے نقشے پر ابھرا ،پاکستان ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔

امید کرتا ہوں کہ ہمارے بچے اس کا مستقبل ہیں، اور جب بھی کبھی اس وطن پر آنچ آئی یا کبھی بھی کسی نے اس کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی یہ میرے بچے اور یہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر سامنے آئے گی ۔

انشاءاللہ ہم پاکستانی قوم اور ہماری پاکستانی بہادر فوج اس وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دیں گے، اور اس وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

تقریب سے جناب محمد اعظم خان محمد یونس قادری اور دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں