Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں مادر وطن کے پچھترویں یوم آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی مختصر مگر شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام اساتذہ اور سٹاف نے شرکت کی۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے سینئر فیکلٹی ممبرز کے ہمراہ اپنے دست مبارک سے پرچم کشائی کی، جس کے بعد ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

بعد ازاں یونیورسٹی آڈیٹوریم میں جشن آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور انچارج پروگرامز پروفیسر مقصود رضوی نے شرکا کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے اپنے صدارتی خطبے میں چودہ اگست کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا ثمر ، یہ وطن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اس کی بے مثال ترقی کے لیے ہم اپنے تن من دھن سے محنت کریں۔

ڈاکٹر شوکت ملک نے کہا کہ من حیث القوم ہمارا مذہبی و اخلاقی فرض ہے کہ اس پاک مٹی کا احسان اتارنے کے لیے ہم لگن ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے اپنے فیلڈ میں کام کریں۔

وائس چانسلر نے اساتذہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ویژن ہے کہ اس مادر علمی کو ملک کی عظیم ترین یونیورسٹیوں میں اعلی مقام دلواوں اور یہ اساتذہ و سٹاف کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے وطن عزیز پاکستان اور ایمرسن یونیورسٹی کی ترویج و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر ناصر عمران نے انجام دیے۔

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ملی نغموں، تقاریر اور ٹیبلوز کے مقابلہ جات اور سیمینارز کا سلسلہ رواں ہفتے میں بھی جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں