Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی میں جشن آزادی کی تقریب

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی سے پرنسپل انجم کلثوم نے جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ، اور ہم نے آزادی جان و مال کی قربانیاں دیں اور کئی بہنوں ،بیٹیوں کی عزتیں کی پامال ہوئی تب جا کر ہمیں یہ آزاد ملک پاکستا ن ملا ۔

محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملک اس آزادی کے لیے جدوجہد کی، اور آج اس ملک پاکستان کی خواتین بھی محترمہ فاطمہ جناح کی طرح گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں تعلیمی اور فنی تربیت حاصل کر کے یہ طالبات اس ملک کے مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ریلی میں ٹیچرز عبدالسلام،شازیہ شاہین، ثمینہ رشید، منزہ ناصر، روبینہ بی بی، ذیشان حیدر،ثریابی بی سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button