Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس آفس ملتان کے زیر اہتمام آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی کے ایونٹس شروع کردئے گئے

پاکستان اپنے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے جارہا ہے۔

اس تاریخی موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے جو کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں۔

نوجوان نسل کو آزادی کے سفر کی داستان سے آگاہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ریفری کبڈی اور ڈاریکٹر سپورٹس بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ترس محی الدین نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ آف پنجاب یوتھ افئیر اینڈ سپورٹس کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان انڈیپنڈیس کے سلسلہ میں ملتان اور خانیوال کی کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم۔ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف بھی موجود تھے۔

دریں اثناء کھیلے گئے کبڈی میچ میں خانیوال کی کبڈی ٹیم نے کوچ طارق پہلوان اور کپتان فاروق جٹ کی قیادت میں ملتان کی ٹیم جو کہ کوچ غصنفر راں اور کپتان خرم شہزاد کی زیر قیادت حصہ لے رہی تھی کو 28 کے مقابلہ میں 23 پوائنٹ سے ہراکر فتح حاصل کی جبکہ رسہ کشی میں ملتان ڈسڑکٹ نے پہلی اور خانیوال ڈسڑکٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

شاہد لطیف ڈویژنل کوچ کبڈی اور محمد طارق نے ریفری کے فرائض سرانجام دیے۔

جبکہ عدنان ناصر اور جنید نے معاونت کی، اور سابق صوبائی کوچ گلزار احمد پاشا نے کمنٹری کی۔

آخر میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button