Breaking NewsSportsتازہ ترین

جشن آزادی میراتھن ریس آج ہوگی

قیام پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آج تیرہ اگست کو ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن ملتان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام اے سی سٹی ملتان خواجہ عمیر کی سربراہی میں جشن آزادی میراتھن ریس چونگی نمبر چھ بوسن روڈ قائداعظم ایجوکیشن اکیڈیمی سے شروع ہوگی۔

اس سلسلہ میں شام 5بجے آغاز پوائنٹ پر حصہ لینے والے افراد کی رجسٹریشن ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کرینگے، جبکہ شام 6 بجے میراتھن کا آغاز ہوگا ، جوکہ براستہ تحصیل چوک نو نمبر چونگی سے ہوتی ہوئی ہمایوں روڈ گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

اختتام پر ریس میں کامیاب ہونے والی پہلی تین پوزیشن میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو بالترتیب دس ہزار سات ہزار اور پانچ ہزار روپے کیش پرائز تقسیم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں