Breaking NewsSportsتازہ ترین

آزادی میراتھن ریس : امین سجاد نے جیت لی

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے یوم آزادی کی تقاریب کے سلسلے میں آزادی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر آزادی میراتھن ریس میں ایک ہزار سے زائد شہریوں اور ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،امیر حسن اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے آزادی ریس کا افتتاح کیا۔

چونگی نمبر 9 سے شروع ہونے والی ریس میں امین سجاد نے پہلی اور بسمہ اللہ غوث دوسری اور محمد شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے ، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر اور امیر حسن نے بھی فاتحین کو شیلڈ پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخلاق احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی ۔

امیر حسن نے کہا کہ نوجوان یوم آزادی کے موقع پر ملکی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کریں ۔

رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ یوم آزادی بطور قوم دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا پیغام ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے آزادی ریس کی قیادت کی، اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں