میلبورن ٹیسٹ: تیسرے روز انڈیا کے 9 وکٹوں پر 358 رنز، 116 رنز کا خسارا باقی
واشنگٹن سندر کی ففٹی اور نتیش کمار ریڈی کی سنچری اور بارش نے بھارت کو فالو آن کی ہزیمت سے بچا لیا

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے میچ کے تیسرے روز بارش انڈیا کی مدد کو پہنچ گئی، وقفے وقفے سے کھیل کو روکنا پڑا ، نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر کی سنچری اور ففٹی نے کھیل دلچسپ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن ٹیسٹ: انڈیا کے 5 وکٹوں پر 165 رنز، 310 کا خسارہ باقی
تیسرے روز کھیل کے آغاز ہوا تو رشاب پینٹ 28 سکور پر سکاٹ بولینڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، واشنگٹن سندر نے ففٹی مکمل کی اور لئن کی گیند پر سٹیون سمتھ کو کیچ دے بیٹھے ۔
جسپریت بمراہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے۔
کم روشنی اور بارش کے باعث ایمپائرز نے کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز ، 2 سکور کا خسارہ باقی
کھیل کے اختتام پر نتیش کمار ریڈی 105 جبکہ محمد سراج 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔
کھیل کے تیسرے روز تک آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز ، سکاٹ بولینڈ نے 3ـ3 جبکہ ناتھن لئین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔