Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیا کپ : بھویشنر کمار کی تباہ کن بولنگ، افغانستان کو 101 رنز سے شکست

بھارت نے فاسٹ بولر بھویشنر کمار کی تباہ کن بولنگ کی بدولت افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی۔

213 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔

بھارت کے فاسٹ بولر بھویشنر کمار افغان ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے، بھارتی فاسٹ بولر نے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 4 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، افغان ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ داخل ہوسکے۔

ابراہم زردان 61 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، مجیب الرحمان 18 اور راشد خان 15 رنز بناسکے۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا ، اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، میچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی تین سال بعد کرکٹ کے کسی فارمیٹ میں پہلی سینچری بنانا تھی۔

افغانستان کے خلاف دلکش اننگز میں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 61 گیندوں پر 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کوہلی کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

بھارتی بیٹر اور کپتان کے آر راہول نے بھی افغان بولرز کی زبردست دھلائی کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی، وہ 62 رنز بناکر فرید احمد کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے دونوں وکٹیں فرید احمد نے حاصل کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button