گابا ٹیسٹ: انڈین ٹیم کے 9 وکٹوں پر 252 رنز، 193 کا خسارا باقی
بارش کی وجہ سے کھیل متاثر، میچ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے
باڈر گواسکر ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ کے چوتھے روز انڈین ٹیم آسٹریلیا کے 445 کے جواب میں اپنی پہلی اننگ میں 252رنز بنالئے، کے ایل راہول 84، روندرا جدیجا کے 77 رنز کی بدولت فالو آن کا شکار ہونے سے بچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ولنگٹن ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے نام، سیریز انگلینڈ نے جیت لی
برسبین کے گابا سٹیڈیم میں انڈین ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 74.5 آوور میں 252 رنز بنالئے ، چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو بارش کی وجہ سے متعدد بار کھیل روکنا پڑا ۔کپتان روہت شرما 10 بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 445 رنز، انڈین بیٹرز کینگروز کے جال میں پھنس گئے، 51 رنز پر 4 آؤٹ
آنے والے بلے باز روندرا جدیجا اور کے ایل راہول نے ٹیم کو فالو آن کی خفت سے بچاتے ہوئے فیس سیونگ بیٹنگ کی۔
کے ایل راہول نے 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگ کھیلی اور ناتھن لوئن کو وکٹ دے بیٹھے ۔
نتیش کمار ریڈی 16، محمد سراج 1 رن بنا سکے اور باالترتیب پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کو وکٹ دے بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ کا دوسرا روز، کینگروز کے پہلی اننگ میں 7 وکٹوں پر 407 رنز
روندرا جدیجا 77 کے ذاتی سکور پر پیٹ کمنز کی گیند پر مچل مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے اپنی اننگ لے 7 چوکوں اور 1 چھکے کا سہارا لیا۔
کھیل کے اختتام پر آکاش دیپ 27 اور جسپریت بمراہ 10 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز 4، مچل سٹارک 3، ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔