ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا دوسرا روز: بھارت کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا؛ دوسری اننگ میں 128 سکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ، 29 رنز کا ٹریل باقی
آسٹریلیا کے پہلی اننگ میں 337 رنز، ایڈیلیڈ میں باؤلرز کی اجارہ داری، دن بھر میں مجموعی طور پر 14 وکٹیں گری
ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ پر بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے 128رنز بنالئے، جبکہ آسٹریلوی بالرز نے 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
آج جب کھیل کا اغاز ہوا تو آسٹریلین ٹیم نے 1 کھلاڑی آؤٹ 86 سکور سے اننگ کو جوڑا تو 5 رنز اضافے کے بعد 91 کے ٹیم سکور پر ناتھن میک سیونے 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بیٹر سٹیون سمتھ بھی 3 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، تاہم مارنس لبوچینگ نے 9 چوکوں کی مدد سے ففٹی بناتے ہوئے 64 رنز بنائے اور نتیش کمار کی گیند پر جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹریوس ہیڈ نے برق رفتاری سے سنچری مکمل کی اور 141 گیندوں کا سہارا لیتے ہوئے 142 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے، ان کو سراج نے بولڈ کیا۔
بعد میں آنے والے بیٹرز زیادہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور وکٹیں گنواتے ریے، مچل مارش 9، الیکس کیری 15، پیٹ کمنز 12، مچل سٹارک 18 اور سکاٹ بولینڈ بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے اور ناتھن لوئن 4 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
یوں پوری آسٹریلین ٹیم 87.3 اوورز میں 337 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئی اور 157 کی لیڈ حاصل کی۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 4ـ4 جبکہ نتیش کمار اور اشون نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔
انڈین ٹیم نے دوسری اننگ شروع کی تو کے ایل راہول 12 کے ٹیم سکور پر 7 رنز بناکر پیٹ کمنز کا شکار بنے، جیسوال بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام نظر آئے اور 24 کے انفرادی سکور پر سکاٹ بولینڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑوا بیٹھے۔
شبھمن گل 28، ویرات کوہلی 11 رنز کا اضافہ کرنے بعد گراؤنڈ سے چلے گئے ان کی وکٹیں بالترتیب سٹارک اور بولینڈ کے حصے میں آئیں ۔ کپتان روہت شرما 7 کے انفرادی سکور پر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے 2-2 جبکہ سٹارک نے 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔
رشباہ پینٹ 28 جبکہ نتیش کمار 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔