Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میلبورن ٹیسٹ: انڈیا کے 5 وکٹوں پر 165 رنز، 310 کا خسارہ باقی

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگ میں 122.4 اوورز میں 474 رنز بنا کر آؤٹ، سٹیون سمتھ 144، مورنس لبسچینگ 72، عثمان خواجہ 57، سیم کونٹس 60، پیٹ کمنز 49 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آسٹریلیا اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی اننگ 86 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان 311 رنز سے شروع کیا، کریز پر موجود سٹیون سمتھ اور پیٹ کمنز اپنے ذاتی سکور بالترتیب 68 اور 8 رنز سے سکور کارڈ آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیل کر شائقین سے داد وصول کی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
باڈر گواسکر ٹرافی: چوتھے میچ کے پہلے روز کینگروز کا راج، 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز

پیٹ کمنز 1 رن کمی کی وجہ سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور جدیجا کی بال پر نتیش کمار ریڈی کو کیچ تھما بیٹھے ، ان کی اننگ میں 7 چوکے شامل تھے ۔

اس موقع پر سٹیون سمتھ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں 9 چوکوں کی مدد سے 167 گیندوں پر سنچری مکمل کی ، کھانے کے وقفے کے بعد 140 کے ذاتی سکور پر آکاش دیپ کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے ، انکی اننگ 13 چوکوں 3 چھکوں سے مزین تھی۔

مچل سٹارک 15 رنز کے بعد جدیجا کا شکار بنے، ناتھن لئین 13 رنز بنا پائے جبکہ سکاٹ بولینڈ 6 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلے 6 بلے باز 311 جبکہ آخری 4 بیٹرز نے 163 رنز بنائے ، اندین بولرز کی جانب سے 27 فاضل رنز دیئے گئے ۔

انڈین بالرز کی جانب سے پہلی اننگ میں جسپریت بمراہ نے 4 ، روندرا جدیجا نے 3، آکاش دیپ 2 جبکہ واشنگٹن سندر نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

بعد ازاں پہلی اننگ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انڈین ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 8 کے مجموعی سکور پر گری ، کپتان روہت شرما 3 رن بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر سکاٹ بولینڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،

دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 43 رنز بنے کے ایل راہول 43 کے انفرادی سکور پر پیٹ کمنز کی ہی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے ۔

یشساوی جیسوال اور ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے بڑھایا، اور 102 رنز کی شراکت داری قائم کی ، جیسوال نے 81 گیندوں 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، تاہم وہ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 82 رنز بناکر پیٹ کمنز کی بال رن آؤٹ ہوگئے ۔

ویرات کوہلی سکاٹ بولینڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑوا بیٹھے ، اور 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے ، آکاش دیپ کھاتہ کھولے بغیر بولینڈ کا شکار بنے۔

کھیل کے اختتام پر انڈیا نے 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالئے ، کریز پر رشاب پینٹ 6 اور رویندرا جدیجا 4 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button