Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بارڈر گواسکر ٹرافی: دوسرے ٹیسٹ میں انڈیا پہلی اننگ میں 180 رنز پر آؤٹ

مچل سٹارک کی انڈیا کے خلاف کیرئیر بیسٹ باؤلنگ، آدھ سے زائد انڈین ٹیم پویلین روانہ کردی، مڈل آرڈر بلے باز محض 18 رنز بنا سکے

بارڈرز گواسکر ٹرافی کے سلسلے میں 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے۔

کھیل کے پہلے روز انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، اور 44.1 اوورز میں 180 سکور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

اوپننگ بلے باز یشساوی جیسوال بنا کوئی رن بنائے مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

دوسری وکٹ کی شراکت داری میں شبھمن گل اور کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے اور دونوں بیٹرز بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام نظر آئے اور کے ایل راہول 37 کے انفرادی سکور پر مچل سٹارک کا شکار بنے ان کا کیچ میک سیونے نے تھاما، انکی اننگ میں 6 چوکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کےلئے آئے اور محض 7 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے انکی وکٹ بھی مچل سٹارک کے حصے میں آئی۔

شبھمن گل بھی زیادہ بیٹنگ نہ کرسکے اور 5 چوکوں کی مدد 31 کے سکور پر بولینڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

پہلی وکٹ 0 پر دوسری 69 پر 5ویں وکٹ 88 رنز پر گری، یوں مڈل آرڈر بیٹرز محض 18 سکور اضافے کا سبب بن سکے۔

کپتان روہت شرما بھی 3 رن بنا کر پویلین چلتے بنے، ان کو بھی بولینڈ ںے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔

روی چندرن ایشون نے 22 رنز بنائے اور سٹارک کے ہاتھون ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ہرشت رانا بنا کوئی رن بنائے مچل سٹارک کی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 6، سکاٹ بولینڈ، پیٹ کمنز نے 2-2 وکٹیں حاصل کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button