Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا خدشہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے، ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی اہلیہ سمیت سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ حادثے میں 11 افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ 3 افراد کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اور موجودہ ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایئر فورس بیس سے آرمی ڈیفنس سروسز کالج جا رہا تھا کہ تمل ناڈو میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک کالج نے نزدیک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا ہوا ہے اور آگ کے شعلوں میں گھیرا ہوا ہے۔

بھارتی ائیرفورس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت اپنے اہل خانہ سمیت 14 افراد کے ہمراہ موجود تھے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
جبکہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی فوجی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ جنرل بپن راوت بھارتی فوج کے سربراہ کے طور پر بھی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے، انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019ء کو ریٹائرمنٹ لی جس کے بعد مودی سرکار نے جنرل بپن راوت کو بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button