Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔بھارتی وزارت دفاع نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘تکنیکی خرابی’ کے باعث غلطی سے پاکستان پر میزائل داغا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے وضاحت جاری کی ہے کہ 9 مارچ کو معمولات کی دیکھ بھال میں حادثاتی طور پر میزائل فائر ہوا، بھارتی حکومت نے اس سنگین غلطی کا سخت نوٹس بھی لے لیا ہے، اور واقعے سے متعلق اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت سے جاری وضاحت میں مزید کہا گیا کہ معلومات ملی ہیں کہ میزائل پاکستانی حدود میں گرا، اس واقعے پر گہرا افسوس ہے، اور اطمینان ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نہایت سنگین غلطی کے اعتراف کے بعد اس تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے کہ بھارت کا ناکارہ میزائل سسٹم خطے کے لیے خطرہ ہے، کیوں کہ بھارتی میزائل فلائٹ روٹ پر آیا تھا، جس سے بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button