مودی سرکار نے کرکٹ کے چاہنے والوں پر بجلی گرائی :سید سلطان شاہ
صدر انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ کونسل اور چیئرمین بلائنڈ کونسل پاکستان سید سلطان شاہ کو کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کرکٹ کے چاہنے والوں پر بجلی گرائی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ دریا دلی کا مظاہرہ کیا مگر اب نہیں، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔
ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید سلطان شاہ نے کہ ہماری تیاریاں بہت اچھی تھیں ساری دنیا کی ٹیمیں آئیں مگر بھارت نہ آیا ، بھارتی ٹیم پاکستان آنے کےلئے پرجوش تھی، ان کو این او سی بھی مل گیا مگر مودی سرکار نے آخری وقت میں ٹیم کا این او سی منسوخ کردیا، جو بہت افسوس ناک عمل تھا، ان کے اپنے کھلاڑی بہت افسردہ ہیں وہ پاکستان میں جیت کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا چاہتے تھے، انڈیا نے کھیل کو سیاست کی نظر کردیا بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این او سی جاری نہیں کیا۔
برصغیر میں کرکٹ کا جنون ہے بھارت کے ساتھ روایتی اختلافات ہیں جو 75 برس سے چل رہے ہیں ، جو چلتے رہیں گے، مگر اس میں کھیل کو نہیں لانا چاہیے۔
بھارت اور پاکستان کا میچ سب سے مہنگا ہوتا ہے، پبلک زیادہ دیکھتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ مثبت رسپانس دیا ہے، 2014 سے پہلے انڈین بلائنڈ ٹیم بھی پاکستان میں کئی بار آچکی ہے مگر جب سے مودی سرکار آئی دونوں ممالک ک درمیان کرکٹ ختم ہوکر رہ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے ، امید ہے کہ ہم اس بار ایونٹ کا ٹائٹل جیت جائیں گے ورلڈ کپ میں پی سی بی اور حکومت پنجاب کی جانب سے اچھی سپورٹ کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے دو کروڑ روپے دئے گئے جبکہ پی سی بی نے تین کروڑ منظور کئے تھے مگر اب دو کروڑ دئے ہیں، تاہم اس سپورٹ نے ہمیں حوصلہ دیا ہے، کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات دے رہے ہیں، فائیو سٹار رہائش دی گئی ہے، اس ایونٹ سے پاکستان کا ایک اچھا امیج دنیا میں اجاگر ہوگا۔