Breaking NewsSportsتازہ ترین

ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ یہ ان کا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی، میری ریکوری طویل ہو رہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹےکا بھی سوچنا ہے، بیٹے کے ساتھ زیادہ سفرکرکےاسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

35 سالہ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے مجھے تکلیف دے رہے ہیں،جسم ساتھ نہیں دے رہا، میں ہارنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہی، حقیقت یہ ہے جوں جوں میں بڑی ہو رہی ہوں،ریکوری وقت لے رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں