Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انڈور اسپورٹس گالا کا انعقاد

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ تھے، جنہوں نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائیاں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں ٹیم ورک، صبر، اور نظم و ضبط کے جذبات بھی اجاگر کرتے ہیں۔

طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں بلکہ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ ایک مضبوط اور کامیاب قوم کے معمار بن سکیں۔اس اسپورٹس گالا میں مختلف انڈور کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج، لوڈو، کیرم بورڈ اور کلرڈ گیمز شامل ہیں۔ طلباء کے لیے ان کھیلوں کا انعقاد نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر محمد ارسلان خان، پی اُو اسپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر مرزا عابد محمود، ڈاکٹر نگہت رضا، لائبریرین روبینہ احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، اور چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ شکیل احمد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button