Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے متجاوز

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے ۔

جن کے مطابق حالیہ ہفتے 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 24 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 8 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی اوسط 5 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی اوسط قیمت میں 5 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، گھی کی اوسط فی کلو قیمت 480 روپے 22 پیسے پر پہنچ گئی، دال مسور اوسط 3 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انڈے 4 روپے 88 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، آلو، دال ماش، مٹن، بیف، دودھ، دہی، چاول بھی مہنگا ہوا۔حالیہ ہفتے 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 22 میں استحکام رہا۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 966 روپے 56 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں چینی اوسط 89 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 84 روپے 80 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں گڑ ایک روپے 68 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button