Breaking NewsNationalتازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔۔مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا:کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور اس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا محال ہو گیا ہے۔

لیکن غریب آدمی کو ریلیف دینے کے دعویدار اب سابقہ نیازی حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ سخت ترین معاہدے کا واویلہ کر رہے ہیں، لیکن غریب قوم کی بھلائی کے لئے اقدامات زیرو ہیں اگر بجٹ میں بھی بائیس کروڑ غریب عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو صورتحال مزید بدتر ہو جائے گی ۔

بلوچستان میں پی ایس پی کی کا میابی پارٹی قیادت سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انشاء اللہ جنوبی پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی واضح برتری حاصل کرے گی جس کے لئے پی ایس پی کی قیادت کی ہدایت پر پی ایس پی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے، اور اس سلسلے میں بہت جلد پی ایس پی کی قیادت جنوبی پنجاب کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے بلکہ پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ایسا نہ ہو کہ مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں