Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح18.58 فیصداضافہ ۔۔۔اعداد وشمار جاری

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 9 دسمبر 2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 18.58 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 07 ۔0  فیصد بڑھ گئی ہے ۔
ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا ، جس میں سے 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔
اس ہفتہ کے دوران ملک میں بڑا گوشت،  صابن، دہی، ویجیٹیبل گھی، پیاز، لہسن، ماچس، دال پلیٹ، بیف پلیٹ، کوکنگ آئل، چاول اری9/ 6 جلانے والی لکڑی، تازہ دودھ، چاول باسمتی،  واشنگ سوپ، کیلا، دال ماش, دال مونگ، دال چنا اور دال مسور  کی قیمتوں میں اضافہ اور برائیلر مرغی، گڑ، ٹماٹر، آلو، فارمی انڈے، چینی، آٹا، اور ایل پی جی سلنڈر، سرسوں کا تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چائے کی پتی، کپ چائے، ڈبل روٹی، نمک، چھوٹا گوشت، سرخ مرچ پسی، ویجیٹیبل گھی ٹن، خشک دودھ، الیکٹرک چارجز، جارجٹ، شرٹنگ، سگریٹ، گندم، لان پرنٹڈ، چپل، لان، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button