Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کی آمدنی کو بڑھانے کے لئے تاریخی اقدام کرنے کا فیصلہ

مینجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے شعبہ ریکوری کی کارکردگی اور واسا کی آمدنی کو بڑھانے کے لئے تاریخی اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ریکوری ڈائریکٹوریٹ کے تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹرز کو ٹرانسفر کرکے نئے حلقوں، یونین کونسلوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

اس اقدام سے (13) سرکل انچارجز کے حلقے جبکہ (53) ریکوری انسپکٹروں کی یونین کونسلوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

نئے ٹرانسفر آرڈر کے مطابق سرکل انچارج غضنفر باٹی سرکل نمبر 1، غضنفر عباس سرکل نمبر 2، مقداد حسین صدیقی سرکل نمبر 3، مظہر عباس عاربی سرکل نمبر 4، ملک شکیل سرکل نمبر 5، ظہور احمد تونسوی سرکل نمبر 6 ، رانا زاہد ناصر سرکل نمبر 8، رانا محمد اعظم سرکل نمبر 9، حافظ محمد جمال سرکل نمبر 10، جاوید تھہیم سرکل نمبر 11، معراج رضا عابدی سرکل نمبر 12 ، ساجد نواز سرکل نمبر 13، توفیق احمد سرکل نمبر 14 میں خدمات سر انجام دیں گے ۔

جبکہ ریکوری انسپکٹروں میں احسان الحق کو یوسی 1، رانا محمد شکیل کو یوسی 2، شوکت کھوکھر کو یوسی 3، عمران اسلم کو یوسی 4، کاشف فرید ناصر کو یوسی 5، ناصر شہزاد کو یوسی 6، غلام مجتبیٰ کو یوسی 7 ، عبد القیوم کو یوسی 8، محمد عمران کو یوسی 9، فضل عباس کو یوسی 10،عبدالستار کو یوسی 11، محمد شاہد ندیم کو یوسی 12، سہیل افضل کو یوسی 13 ، علی رضا کو یوسی 14، شفقت حسین سومرا کو یوسی 15 ، شہزاد فاروق کو یوسی 16، محمد ناظم کو یوسی 17 ، ناظم حسین کو یوسی 18 ، محمد وسیم کو یوسی 19 ، تقی شاہ کو یوسی 20 ، محمد اسماعیل کو یوسی 21 ، عبد الرحمان کو یوسی 22 ، عابد ڈوگر کو یوسی 23 ، رمضان شجرا کو یوسی 24 ، جاوید نوروز کو یوسی 25 ، علی محمد کو یوسی 26، رانا مختیار کو یوسی 27 ، حسنین رضا کو یوسی 28 ، عبد المالک کو یوسی 29 ، ادریس کو یوسی 30 ، مسعود رضا کو یوسی 31 ، بابر شہزاد کو یوسی 32 ، مجاہد پاشا کو یوسی 33 ، عدنان نور کو یوسی 34 ، محمد یوسف کو یوسی 35 ، مظہر شاہ کو یوسی 36 ، اجمل شاہین کو یوسی 37 ، اعظم انصاری کو یوسی 38 ، رانا زاہد کو یوسی 39، عرفان الحق کو یوسی 40, مامون حیدر کو یوسی 41 ، شفقت سندیلہ کو یوسی 42 ، امتیاز حسین کو یوسی 43 ، غلام رسول کو یوسی 44 ، محمد وسیم کو یوسی 45 ، امتیاز احمد کو یوسی 46 ، محمد اعظم کو یوسی 48 ، محمد اعجاز کو یوسی 51 ، پرویز گل کو یوسی 53 ، جام مجاہد کو یوسی 54 ، خالد محمود کو یوسی 55 ، محمد آصف کو یوسی 56 ، ملک راشد کو یوسی 58 اور راؤ عبد القیوم کو یوسی 77 میں تعینات کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹروں کو نئی پوسٹنگ کا چارج فوری طور پر سنبھالنے کا حکم دیا ہے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ریکوری افسران اور سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ واسا کی تمام تر آمدنی کا دار و مدار سیوریج اور واٹر سپلائی کے صارفین سے ماہانہ بنیادوں پر وصول کیے جانے والے بلوں پر ہے ۔

انہوں نے ریکوری سٹاف کو کرنٹ ریکوری کے ساتھ دیرینہ واجبات کی وصولی کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شعبہ ریکوری کے لیے اگست 2022 کے مہینے کے لیے 7 کروڑ روپے کا ماہانہ ریکوری ٹارگٹ بھی مقرر کر دیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ریکوری افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹروں کے تبادلے میرٹ پر اور شفاف انداز سے بلا امتیاز صرف اور صرف واسا کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں ،لہذا ریکوری سٹاف ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ریکوری ٹارگٹ کا حصول یقینی بنائیں ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد طاہر شاہ، ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام ،ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر ،ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری منصور احمد، عبد المجید، انجم الزماں ،غازی یونین سی بی اے کے صدر ملک وحید رجوانہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button