Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی سالانہ کانفرنس

ممبر صوبائی اسمبلی مسز سبین گل نے کہا ہے کہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز شاہدہ نسیم اور سیکرٹری جنرل مسز مینا غوری کی قیادت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے، اور انکی غریب اور نادار افراد کیلئے امداد قابل تحسین ہے اور پاکستان میں امن خواتین کے حقوق کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی سالانہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین مسز شاہدہ نسیم نے کہا کہ ہم نے گذشتہ دو سالوں میں کڈنی سینٹر کیلئے ویل چیئر کا عطیہ چلڈرن کمپلیکس کیلئے الیکٹرک واٹر کولر ادویات تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ادویات نگہباں سینٹر نابینا سینٹر،دستکاری سینٹر اداروں کیلئے امدادی اقدامات کئے۔

دکھی انسانیت کی مدد کرکے دلی سکون ملتاہے پاکستان میں امن کیلئے اور خواتین کے حقوق کیلئے غیر ملکی دورے بھی کئے، اور ان سے بہت کچھ سیکھا ۔

کانفرنس سے سیکرٹری جنرل مسز مینا غوری،مسز جینا اعجاز،مسز رضوانہ تبسم درانی،مسز طاہرہ نجم،ڈاکٹر شیریں،مسز ڈاکٹر شاد مقصود،ریحانہ باری،مسز سعادت منیر،عائشہ ہمایوں،مسز غوثیہ نوید،مسز رفعت اعظم ودیگر خواتین نے خطاب کیا۔

آخر میں بہترین کارکردگی پر سابق چیئرمین 343مسز عائشہ مظہر کو تین عدد ایوارڈ سے نوازا گیا، اور دیگر کلبز کو بھی انکے قدم پر چلنے کو کہا گیا ۔

کانفرنس میں لاہور،ساہیوال،میاں چنوں،خانیوال،ڈی جی خان ودیگر جنوبی پنجاب سے آئی ہوئی خواتین کو بھی شیلڈ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button