Breaking NewsEducationتازہ ترین
معاصر اردو افسانہ : تخلیقی و فکری رجحانات” بارے سیمینار

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس کا عنوان ’’معاصر اردو افسانہ : تخلیقی و فکری رجحانات” تھا۔
سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد آصف نے ادا کئےصدرِ مجلس پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی ( اسلامیہ ہونیورسٹی ،بہاولپور) مہمانانِ اعزاز ،ڈاکٹر راشدہ قاضی ( غازی یونیورسٹی ، ڈیرہ غازی خان ) ڈاکٹر عذرا لیاقت ( خواتین یونیورسٹی ،ملتان ) ڈاکٹر سجاد نعیم (ایمرسن یونیورسٹی ،ملتان) اور دیگر مقررین نے مقالات پیش کئے اور موضوع کی مناسبت سے مختلف پہلوؤں پر اہم سوالات اٹھائے۔
سیمینار کے اختتام پر صدرِ شعبہ ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے دیگر اساتذہ ،ڈاکٹر محمد خاور نوازش ،ڈاکٹر شازیہ عنبرین اور ڈاکٹر حماد رسول کے ہمراہ مہمانِ گرامی اور مقررین کو اسنادِ اعزاز پیش کیں۔