Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں سے سولر پینل اور پنکھے چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع

پنجاب میں آوٹ سورس ہونے والے سکولوں سے سولر پینل اور پنکھے چوری ہونے کی انکوائری شروع کردی گئی، تمام اضلاع سے رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
آوٹ سورس ہونے والے سکولوں سے فرنیچر اور سولر پینل چوری ہوگئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلرک اور عملہ آؤٹ سورس سکولوں سے سولر پلیٹس، فرنیچر اور پنکھے چوری کرکے اپنے گھروں میں استعمال کر رہے ہیں۔
اعلیٰ حکام کو مطلع کردیا گیا ہے جلد ہی ایسے تمام ملوث افراد کو پکڑا جائے گا اور ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا، کیسز کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔