Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بریٹین انٹرنیشنل سکول سسٹم کی طرف سے زائد فیسوں، غیر قانونی فنڈز کی وصولی کا انکشاف ، سیکرٹری جنوبی پنجاب کا انکوائری کا حکم

شہری محمد الیاس کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے بچے مذکورہ سکول میں پڑھتے ہیں، سکول انتظامیہ ہر سال غیر قانونی طور پر فیسوں و ریسورس منیجمنٹ کے نام پر چارجز میں اپنی من مرضی سے 26 سے 60 فیصد اضافہ کردیتی ہے

۔اس بار بھی ایسا ہی کیا گیا ہے اور فیسوں و چارجز میں ظالمانہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ملتان کو بھی درخواست دی گئی مگر با اثر سکول انتظامیہ کیخلاف تاحال شنوائی نہیں ہوسکی ہے۔

آپ سے درخواست ہے کہ پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن رولز 1984 کے تحت بریٹین انٹرنیشنل سکول سسٹم ملتان کی ون سے 12ویں جماعت تک طلباوطالبات کی منظور شدہ فیسوں کاشیڈول جاری کیا جائے۔

شہری محمد الیاس کی درخواست پر سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کو کارروائی کا حکم دیدیا۔

جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں تعینات ایک اعلیٰ آفیسر مذکورہ بریٹین انٹرنیشنل سکول سسٹم کے غیرقانونی کاموں، زائد فیس وصولی اور دیگر ناجائز معاملات کی سرپرستی کرتے ہیں ،اور تحفظ دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button