Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان میں انصاف آفٹرنون سکولوں کے طلباء کو مارننگ کی شفٹ میں ضم کردیا گیا

سابق حکومت کے انصاف آفٹرنون سکولوںکی قسمت کافیصلہ سنا دیاگیا ۔
ملتان میں سی ای او ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کردیا کہ آفٹر نون پراجکیٹ کی مدت 30 اپریل کو ختم ہوگئی ہے، اس لئے اس کے عملے کو اس کے بعد کا کوئی اعزازیہ نہیں دیاجائے گا۔
ان کے طلبا کا امتحان اس سکول کے صبح کی شفٹ والے اساتذہ لیں گے، سکول کے سربراہ ان طلبا کی دیکھ بھال کریں گے اور ان امتحان کی ذمے داری ہوگی۔
احکامات پر عملہ درآمد نہ ہونے کی ذمے داری متعلقہ ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای او پر ہوگی ۔