Breaking NewsEducationتازہ ترین

انصاف آفٹرنون سکولز کے اساتذہ تنخواہ کی راہ تکنے لگے

انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے والے بارہ ہزار سے زائد اساتذہ 6 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 9 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔

پی ایم آئی یو کے مطابق ان فنڈز سے انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے والے صرف 50 فیصد اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کیجائے گی،فنڈز کی قلت کے باعث باقی اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ مالی سال میں کیجائے گی۔

پنجاب میں انصاف آفٹر نون سکولز کی تعداد 5 ہزار ،انصاف آفٹرنون سکولز لاہورسمیت پنجاب کے 22 اضلاع میں قائم ہیں۔

ان سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ دوسرے اور تیسرے کوارٹر کی تنخواہوں سے محروم تھے،پہلے کوارٹر میں اکتوبر ، نومبر اور دسمبر کی تنخواہیں شامل تھی،دوسرے کوارٹر میں جنوری ،فروری اور مارچ کی تنخواہیں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں