Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹر نون سکولوں کو رواں ماہ کے آخر تک بند کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت میں شروع کیے گئے آفٹر نون سکولوں کو رواں ماہ کے آخر تک بند کر دیا جائے گا۔

بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا، آفٹر نون سکول پروگرام کے تحت بچوں کو شام کے وقت پڑھایا جاتا تھا، سکولوں میں کمروں کی تعداد کم اور بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا ،جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب میں 274 سکولوں کو بند کردیا ہے۔

مگر اب محکمہ سکولز نے نیا موقف اختیار کرلیا ہے کہ کہ آفٹر نون سکول پروگرام میں سکولوں کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی وجہ بچوں کی کم تعداد ہے، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہے، ان سکولوں کو ڈی نوٹی فائی کیا گیا ہے۔

جبکہ زیادہ بچے والے سکولوں میں پروگرام چل رہا ہے آفٹر نون سکول پروگرام میں آج بھی دو لاکھ سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں