Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں صحت کارڈز کا اجرا کردیا گیا

ملتان ڈویژن سمیت پورے جنوبی پنجاب میں صحت کارڈ کا اجراء ہوگیا،سیکرٹری ہیلتھ احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ پیر کی رات بارہ بجے سے پورے جنوبی پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا ہو جائے گا، ہر خاندان کے لئے دس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب احمد جاوید قاضی نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں صحت کاؤنٹرز کا دورہ کیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر الطاف رانا ، ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کا اجراء انتہائی خوش آئند اقدام ہے،علاج کیلئے رہنمائی کیلئے 080009009 ٹول فری پر کال کی جاسکتی ہے۔

سوموار کی رات 12 بجے سے پورے جنوبی پنجاب میں صحت کارڈ کا اجراء ہوجائے گا، تمام شناختی کارڈ صحت کارڈ بھی ہوں گے۔

ہر خاندان کیلئے دس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئ ہے،نیا پاکستان قومی صحت ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

نشتر ہسپتال جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا ہسپتال ہے،سٹیٹ لائف انشورنس، نشتر عملہ ہر دم معاونت فراہم کرے گا،وقت کے ساتھ ساتھ یہ پروگرام مزید وسعت لے گا،سوموار کی رات 12 کے بعد پورے جنوبی پنجاب کے باسی پینل ہسپتال میں علاج کروا سکتے ہیں۔

نشتر ہسپتال میں صحت کارڈ بارے تین کاونٹر بنائے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے پرمیئم سٹیٹ لائف انشورنس کو ادا کردیا جاچکا ہے۔

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں اولیت دی ، اور عوام کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے یہ قدم اٹھایا۔

ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی ہے جس کے تحت شہریوں کو صحت کارڈز جاری کیے جارہے ہیں جن کے ذریعے وہ سرکاری اور منظور شدہ نجی ہسپتالوں سے ضرورت کے مطابق علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے۔صحت کارڈ کا اجراء لائق تحسین اقدام ہے۔ بعدازاں سیکرٹری ہیلتھ احمد جاوید قاضی، کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ اور دیگر نے چلڈرن ہسپتال، سول ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور صحت کارڈ کاؤنٹر کا معائنہ کیا۔

انہوں نے مرہضوں سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button