Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : "انڈسٹریل پریکٹسز برائے انسپکشن اور ٹیسٹنگ” بارے سیمینار

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹریلز انجینئرنگ کے زیر اہتمام طلباء کی رہنمائی کیلئے "انڈسٹریل پریکٹسز برائے انسپکشن اور ٹیسٹنگ” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

اس سیمینار میں طلباء کو اپنی فیلڈ کے حوالے سے مختلف انڈسٹریز کے ساتھ تکنیکی تعلق قائم کرنے اور روزگار کے مواقع اور مختلف صنعتی میں میٹریلز کی انسپکشن، ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن بارے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر جرمن انسپکشن کمپنی کے جنرل مینجر شباب اختر، منیجر عمران حیدر اور انڈسٹریل سروسز منیجر عبدالہادی نے طلباء سے خطاب کیا، اور رہنمائی مہیا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسپکشن ایک محنت طلب شعبہ ہے، اس میں طلباء کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، جس کا طلبا بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس موقع پر شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر وحید احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ طلبا کیلئے ان کے متعلقہ شعبہ میں ملازمت کے مواقع بارے آگا
ہی بہت ضروری ہے۔

جس سے ملک میں انجینئرنگ کی طرف طلباء کے کم ہوتے ہوئے رجحان کو نہ صرف ختم کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کی اس طرف دلچسپی بڑھائی جاسکتی ہے۔

جس سے میٹر یلز سے متعلق انڈسٹریز کو افرادی قوت میسر آئے گی۔ آخر پر سربراہ شعبہ ڈاکٹر وحید احمد نے کمپنی کے جنرل منیجر شباب اختر کو تہنیتی شیلڈ پیش کی، اور ان کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار کے انعقاد میں طلباء کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

طلباء نے شعبہ کے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے سیمینار منعقد کرانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ طلباء کی آگاہی اور دلچسپی کا باعث ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button