Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پاکستان کے وفد کا ٹرانس جینڈر اور صبح نو سکولوں کا معائنہ

انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پاکستان کے وفد کا ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ، سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقات، ٹرانس جینڈر اور صبح نو سکولوں کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان یونی ورسٹی کراچی کے انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پاکستان کے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر فرید پنجوانی کے زیر قیادت وفد نے ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ کیا، اور سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور سے ملاقات کی۔

نیشنل کریکولم کونسل پاکستان کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر رفیق طاہر، یو این ایف پی اے کے ریسرچر مبشر بنوری اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی ماسٹر ٹرینرز میڈم شبنم اور ماریہ پر مشتمل وفد نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی طرف سے خواجہ سراؤں کے لیےملتان میں قائم پاکستان کے پہلے اسکول کا دورہ کیا، وفد صبح نو اسکول بھی گیا جہاں کام کرنے والے بچوں کو ان کے متعلقہ کام کی جگہوں پر جانے سے پہلے صبح سویرے پڑھایا جاتا ہے۔

وفد نے ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای اوز، پرنسپلز قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز سے بھی ملاقات کی، اور تعلیمی ترقی اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفد کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی طرف سے کیے جانے والے اہم تعلیمی اقدامات اور پراجیکٹس پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وفد کو بتایا گیا کہ ٹرانس جینڈر سکول اور صبح نو سکول کے منصوبوں کا پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ملتان میں آغاز کیا گیا ، تاہم اب اسے حکومت پنجاب دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے جا رہی ہے جب کہ خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ علاقوں کی انتظامیہ نے بھی ان سکولوں کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وفد نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے منصوبوں اور پراجیکٹس کو درپیش چیلنجز اور مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا جائزہ لیا اور کہا کہ اداروں کے مابین اس طرح کی باہمی رابطہ سازی خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے اشتراک کا باعث بنتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں