انسٹیٹیوٹ فار دی بلائنڈ ملتان انٹرنیشنل یوم تحفظ سفید چھڑی کے حوالے سے تقریب

بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اعلیٰ تعلیم کی بدولت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار دی بلائنڈ ملتان انٹرنیشنل یوم تحفظ سفید چھڑی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈ ی ای او سپشل ایجوکیشن ملتان ذیشان احمد نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر اقبال شہزاد ممبر ایس ایم سی ، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنز ملتا ن ملک امجد اعوان ،جاوید دانش ،نصرت بانو، آصفہ بشیر، روبینہ قیصر، عصمت فاطمہ، مناہل بدر، مروا اعجاز موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی ای او سپیشل ایجو کیشن ملتان ذیشان احمد نے نابینا بچوں کی پرفارمینس کو خوب سراہا، اور اساتذہ کی خوب تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سکول کے تمام مسائل کے حل کے لیے فوری کوشش کریں گے۔
اس موقع گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار دی بلائنڈ ملتان کے پرنسپل طاہر احمد نے سپاس نامہ پیش کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن دگنی رات چگنی محنت کریں گے، تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے۔