Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کی توسیعی بلڈنگ کا سنگ بنیاد

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ا نسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کی توسیعی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شیخ ، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، فرخ ارسلان صدیقی ک علاوہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبرز جن میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر شمیم جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر میمونہ شاہد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر در شہوار ، ڈاکٹر حافظ احسن سمیر نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے افتتاحی ربن کاٹا۔

اس موقعہ پر انسٹیٹیوٹ کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا کی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر شیخ کی کاوشوں کو سراہا، اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی آج یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ ملک میں اپنی پہچان ہے ۔

ڈاکٹر سعید اختر شیخ نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور عزم کیا کہ وہ فیکلٹی کے ساتھ مل کر اس انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہو ں نے کہاکہ اس انسٹی ٹیوٹ کی توسیع کے لیے پچانوے لاکھ پچاس ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں ،جس سے انسٹیٹیوٹ میں نئی لیبز ور کلاس رومز ، سیمینار ہال کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں