Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگویجز قائم کیا جائے گا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیر صدارت تمام شعبوں کی چیئرپرسن کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں یونیورسٹی کے 2030 تک کے مشن وژن اور مختلف منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان میں انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگویجز کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی، اور دیگر شعبوں کو بھی انسٹی ٹیوٹ کا درجہِ دیا جائے گا تاکہ طالبات کو اعلیٰ معیار کی تعلیم ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں جائے گے، اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا ۔

اس موقع پر چیئرپرسن نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں جا ری تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button