Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹیٹیوٹ آف فزکس زکریا یونیورسٹی کا افتتاح کردیا گیا

وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے انسٹیٹیوٹ آف فزکس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسٹیٹیوٹ آف فزکس جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا واحد شعبہ ہے ، جس میں فزکس کی جدید تجرباتی لیبز بنیں گی۔

جن میں طلبہ بین الاقوامی معیار کی تحقیق کر سکیں گے۔

انسٹیٹیوٹ میں دس شعبہ جات ہیں جن میں تعلیم حاصل کر کے طلبہ نہ صرف پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، بلکہ انٹرپرینیٔورشپ کے ذریعے اپنے کاروبار کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نہایت قابل اساتذہ کی ٹیم موجود ہے۔

نیز انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور رسیرچ لیبز کی وجہ سے موجودہ عمارت کی توسیعی بنیادوں پرجلد از جلد تعمیر وتکمیل بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ عمارت کی تعمیر کا کام ابھی جزوی طور پرمکمل ہوا ہے۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ، اور کہا کہ آج کا دور ریسرچ کادور ہے تمام شعبوں کو اپنی کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ریسرچ کو فروغ دینا ہوگا ۔

شعبہ فزکس کی ترقی کےلئے ڈاکٹر جاوید کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔

اس موقع پر تما م فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں