Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کا بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس

زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں تمام ایجنڈا آئٹمز متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس کی صدارت انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے کی۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم انجم، ڈاکٹر عبد الشکور، ڈاکٹر نیاز احمد نیاز، ڈاکٹر فیاض حسین، ڈاکٹر محمد جنید اقبال خان، ڈاکٹر محمد نعمان عثمانی، ڈاکٹر رانا محمد عارف خلیل (تمام ایسوسی ایٹ پروفیسرز، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس)، اور گورنمنٹ کالج خانیوال کے شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر کامران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بی ایس فزکس پروگرام کے کریڈٹ آورز میں ترامیم، پاکستان اسٹڈی کو دو کریڈٹ آورز کے کورس کے طور پر شامل کرنے، بی ایس میڈیکل فزکس، بی ایس کوانٹم کمپیوٹنگ و الیکٹرانکس، اور ایسوسی ایٹ ڈگری ریڈیالوجیکل فزکس کے پروگرامز کی اسکیم آف اسٹڈی، کورس کنٹینٹ اور کورس کوڈز کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ایم فل/پی ایچ ڈی تھیسز کی جانچ کے لیے ریویورز اور ممتحن حضرات کی فہرست منظور کی گئی جبکہ ایک پی ایچ ڈی اسکالر کی رجسٹریشن کی منسوخی کی بھی منظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button