انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کانووکیشن : 250 سے زائد طلبا وطالبات میں ڈگریاں اور گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے

آئی ایس پی کانووکیشن میں سابق وزیراعظم اعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
یہ ادارے کا چوتھا کانووکیشن تھا، جس میں 200 سے زائد طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، اور 55 سے زائد طلباء و طالبات کو تمغوں سے نوازا گیا۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز الماس ایوب صابر کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئی ایس پی جنوبی پنجاب کا لیڈنگ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ہے، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب جنوبی میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دے رہا ہے۔
آئی ایس پی کے قیام کا مقصد خطہ کے نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا تھا، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب معیاری تعلیم کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔
تقریب سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا آئی ایس پی چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن میرے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے، آئی ایس پی یونیورسٹی نے بہت کم عرصے میں تعلیم کے میدان میں اپنا منفرد نام بنایا ہے۔
آج گولڈ میڈل اور ڈگری حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج طلبہ کو ان کی محنت کا سلہ مل رہا ہے ، آپ طلباء کو آج سے نیا مشن شروع ہورہا، ہے آپ نے جدید تقاضوں پر مبنی تعلیم حاصل کی ہے اس کو دنیا کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔
میرے خاندان نے ملتان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہت کام کیا۔ ملتان کے تعلمی اداروں کے نام میرے آباؤاجداد کے نام پر ہے، میں جب وزیر اعظم تھا میں نے 100 طلباء و طالبات کو گیلانی سکالرشپ پر باہر پڑھنے کے لیے بھیجا ، وہ طالب علم تعلیم مکمل کرکے واپس آئے اور آج مختلف اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
آئی ایس پی کے چوتھے کانووکیشن میں پرو ریکٹر ڈاکٹر حیات اعوان اور ایمرسن یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب میں آنے والے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔